پنجاب کابینہ کے ناموں کی فہرست تیار ،مسلم لیگ (ن) کو نامزد گورنر بلیغ الرحمان کےعہدہ سنبھالنے کا انتظار

پنجاب کابینہ کے ناموں کی فہرست تیار ،مسلم لیگ (ن) کو نامزد گورنر بلیغ ...
 پنجاب کابینہ کے ناموں کی فہرست تیار ،مسلم لیگ (ن) کو نامزد گورنر بلیغ الرحمان کےعہدہ سنبھالنے کا انتظار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اور( جاویداقبال سے )مسلم لیگ (ن )اور اتحادیوں کی پنجاب حکومت اور خصوصاً ایوان وزیراعلیٰ کو گورنر کی آمد کا بے چینی سے انتظار ہے ایوان وزیراعلی کا دعوی ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے نامزد گورنر پنجاب بلیغ الرحمان جون تک گورنر کا عہدہ سنبھالیں گے صدر کی آمد سے قبل مسلم لیگ (ن )اور اتحادیوں نے پنجاب کابینہ کے ناموں کی فہرست تیار کرلی ہے بلکہ اس میں مزید دو ناموں کا اضافہ کردیا ہے  مریم نواز کی سفارش پر صوبائی وزراء کے لئے تیار کی گئی فہرست میں حناپرویز بٹ اور عنیزہ فاطمہ کا نام بھی شامل کر لیا ہے دوسری طرف کابینہ اراکین کے لیے جن ارکان اسمبلی کے ناموں کی فہرست تیار کی گئی ہے انہوں نے ایوان وزیراعلیٰ اور 180 ایچ ماڈل ٹاؤن کے درمیان روزانہ چکرلگانا معمول بنا لیا  ہے۔ بعض نےنئے پینٹ کوٹ، ویسکوٹ  اورشلوار قمیض سلائی کرا کر تیار کرا رکھی ہیں کہ وہ حلف برداری کی تقریب کے دوران زیب تن کریں گے۔ گورنر نہ ہونے سے یہ انتظار لمبا ہو گیا ہے ۔بعض ارکان کا کہنا ہے کہ حکومت نے کئی آرڈیننس اور ترمیمی آرڈیننس تیار کر رکھے ہیں وہ گورنر کے آتے ہی جاری کیے جائیں گے کا سیاسی ایڈمنسٹریٹر لگانے کے لئے بھی آرڈیننس کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے اس مسودے پر دستخط کے لیے بھی گورنر پنجاب کا بے چینی سے انتظار ہے کابینہ کے ممکنہ ناموں کے ساتھ ساتھ صوبے بھر میں سیاسی ایڈمنسٹریٹر لگانے کے ناموں کی بھی فہرست تیار کر لی گئی ہے مشیروں اور سپیشل اسسٹنٹ کی بھی فہرست تیار کی گئی ہے ،گورنر کے حلف اٹھاتے ہی آرڈیننس کی فیکٹری لگ جائے گی ۔

ایوان وزیراعلیٰ کا دعوی ہے کہ یکم یا 2جون کو مسلم لیگ (ن )کے نامزد کردہ گورنر بلیغ الرحمان کا نوٹیفکیشن متوقع ہے گورنر آتے ہی مسلم لیگ (ن) کی پنجاب حکومت کی کارکردگی میں سو فیصد اضافہ ہو جائے گا ایوان وزیر اعلیٰ کا دعویٰ ہے کہ صدر نے نئے گورنر کی سمری پر دستخط نہ کئے تو وفاقی وزارت قانون  اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن خود گورنر کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کردیں گے کیونکہ گورنر پنجاب نہ ہونے سے حکومت کے 95 فیصد بزنس رکے ہوئے ہیں۔