میانوالی میں تر بیتی طیارہ گر کر تباہ
میانوالی (ڈیلی پاکستان آن لائن) میانوالی کے قریب ایک تربیتی طیارہ ایف 7 گر کر تباہ ہو گیا تاہم پائلٹ محفوظ رہے ۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق صداقت پٹرولیم کے نزدیک لالو خیلاں والا کے علاقے میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ ہیلی کاپٹر آبادی والے علاقے سے دور ایک سنسان جگہ پر گرا جس کی وجہ سے کسی جانی نقصان سے محفوظ رہے اور پائلٹ خوش قسمتی سے حادثے کے دوران محفوظ رہے۔
ریسکیو 1122 کی ٹیم نے حادثہ پر پہنچ کر آپریشن شروع کر دیا۔