خود حکومت نے ہمارے لانگ مارچ کو کامیاب کردیا :عندلیب عباس

خود حکومت نے ہمارے لانگ مارچ کو کامیاب کردیا :عندلیب عباس
 خود حکومت نے ہمارے لانگ مارچ کو کامیاب کردیا :عندلیب عباس

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان  آن لائن ) تحریک انصاف کی مرکزی رہنما عندلیب عباس نے کہا ہے کہ ہمارے پر امن لانگ مارچ کو 2 دن پہلے ریاستی مشینری سے روک کر خود حکومت نے ہمارے لانگ مارچ کو کامیاب کردیا ہے۔وہ  روزنامہ "پاکستان " کے " ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہی تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ تصادم کا آغاز تو حکومت کی طرف سے کیا گیا ہے کیونکہ حکومت نے ہمارے پر امن کارکنوں کو گرفتار کرکے تصادم کا راستہ اختیار کیا ہے جب ان لوگوں نے لانگ مارچ کیا تھا تب ہماری حکومت نے ان کو نہیں روکا تھا بلکہ ہماری حکومت کی طرف سے تو ان کو مکمل سیکیورٹی مہیا کی گئی تھی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -