کیا سعودی عرب پاکستان کو دیئے 3 ارب ڈالرز واپسی کی مہلت بڑھانے پر راضی ہو گیا ۔۔؟ جانیے

کیا سعودی عرب پاکستان کو دیئے 3 ارب ڈالرز واپسی کی مہلت بڑھانے پر راضی ہو گیا ...
کیا سعودی عرب پاکستان کو دیئے 3 ارب ڈالرز واپسی کی مہلت بڑھانے پر راضی ہو گیا ۔۔؟ جانیے

  

 ڈیووس (این این آئی) سعودی وزیرخزانہ محمد الجدان نے کہا ہے کہ پاکستان کو دیئے جانے والے 3 ارب ڈالرز ڈیپازٹ میں توسیع کر رہے ہیں۔سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ہونے والے ورلڈ اکنامک فورم کے سائیڈ لائن پر سعودی وزیرخزانہ نے برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ اس وقت3 بلین ڈالرز ڈیپازٹ کی مدت میں توسیع کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال سعودی عرب نے پاکستان کے مرکزی بینک میں3 ارب ڈالرز پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو سپورٹ کرنے کے لیے جمع کرایا تھا۔محمد الجدان نے مزید تفصیلات نہیں بتائیں تاہم یکم مئی کو دونوں ممالک نے مشترکہ بیان میں کہا تھا کہ وہ زرمبادلہ کے ذخائر کی مد میں سپورٹ کے لیے ڈیپازٹ کی مدت میں توسیع سمیت دوسرے آپشن پر غور کریں گے۔ 

مزید :

بین الاقوامی -