الیکشن کےاعلان کے بعد لانگ مارچ کا کوئی جواز باقی نہیں رہ جاتا:شہزاد سعید چیمہ
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما شہزاد سعید چیمہ نے کہا ہے کہ جب موجودہ اتحادی حکومت نے الیکشن کی تاریخ کااعلان کردیا ہے تو پھر اس کے بعد عمران خان کے لانگ مارچ کا کوئی جواز باقی نہیں رہ جاتا مگر چونکہ عمران خان کا ایجنڈا ہے کہ اس نے ملک کو سیاسی تصادم کی طرف لیکر جانا ہے اس لیے یہ بندہ بلاوجہ کا لانگ مارچ کرنے پر بضد ہے۔وہ روزنامہ " پاکستان " کے "ایشو آف دی ڈے" میں اظہار خیال کررہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے چیئرمین کے ٹکٹ ہولڈر نے ایک پولیس والے کو لاہور میں شہید کرکے عمران خان کے خونی لانگ مارچ کی ابتدا کردی ہے حکومت اس خونی لانگ مارچ کو روکنے کے لیے تمام تر دستیاب وسائل کو استعمال کرے قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔