راولپنڈی میں پہاڑی تودہ گر گیا، چشمہ سے پانی بھرنے کیلئے جانے والی 5خواتین جاں بحق

راولپنڈی میں پہاڑی تودہ گر گیا، چشمہ سے پانی بھرنے کیلئے جانے والی 5خواتین ...
راولپنڈی میں پہاڑی تودہ گر گیا، چشمہ سے پانی بھرنے کیلئے جانے والی 5خواتین جاں بحق

  

راولپنڈی (ویب ڈیسک) تھانہ کہوٹہ کے علاقہ نڑھ کے گاؤں دیہگل میں پہاڑی تودہ گرنے سے چشمہ سے پانی بھرنے کیلئے جانے والی 5خواتین تودے تلے دب کرجاں بحق ہوگئیں۔

 ریسکیو 1122 ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والی خواتین میں گلفرین عمر 50 سال، نمرہ بی بی عمر30 سال، عائشہ جاوید21سال اور شبنم بی بی عمر42سال جبکہ زخمیوں میں ثوبیہ عمر 40سال، علیشہ عمر 17سال اور ایمان عمر14 سال شامل ہیں۔تمام خواتین کا تعلق نڑھ کے علاقہ دیہگل سے ہے۔

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی اہلیان علاقہ بڑی تعداد میں موقع پر پہنچ گئی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -