جعلی اکاونٹس بنا کر جھوٹ پھیلانے اور سوشل میڈیا پر گالی گلوچ کرنے والا ملزم پکڑا گیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) مشہور اینکر اور تجزیہ کار حامد میر نے سماجی رابطے کی سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کی جس میں ایک شخص جعلی اکاونٹس بنا کر جھوٹ پھیلاتا رہا ریٹائرڈ فوجی افسران پر بھی اکاونٹ بنایا ہواتھا۔
تفصیلات کے مطابق حامد میر نے ٹویٹر میں لکھا کہ نام تو صداقت حسین ہے لیکن موصوف سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس بنا کرجھوٹ پھیلاتے رہے انہوں نے کچھ ریٹائرڈ فوجی افسران کے نام پر بھی اکاؤنٹ بنائے اور آخرکار پکڑے گئے اب آپ کو شک نہیں رہنا چاہئیے کہ سوشل میڈیا پر گالی گلوچ کرنے والے کون لوگ ہوتے ہیں؟
اس ٹوئٹ پر ایک صارف نے بھی جواب دیا کہ جعلی اکاؤنٹس چلانا اور ٹرینڈز بنانا ایک ایسا فن ہے جس سے کچھ لوگ لاکھوں کروڑوں تو کما رہے ہیں لیکن عزتیں اچھالنے والے اور گالیاں پڑوانے کے احکامات پر عمل کرنے والے یہ لوگ بے نقاب ہی ہوتے ہیں۔ پھر وہ حکم دینے والوں کو بھی بے نقاب کرتے ہیں۔ لگتا ہے یہ سلسلہ زیادہ عرصہ نہیں چلے گا۔
جعلی اکاؤنٹس چلانا اور ٹرینڈز بنانا ایک ایسا فن ہے جس سے کچھ لوگ لاکھوں کروڑوں تو کما رہے ہیں لیکن عزتیں اچھالنے والے اور گالیاں پڑوانے کے احکامات پر عمل کرنے والے یہ لوگ بے نقاب ہی ہوتے ہیں۔ پھر وہ حکم دینے والوں کو بھی بے نقاب کرتے ہیں۔ لگتا ہے یہ سلسلہ زیادہ عرصہ نہیں چلے گا۔۔ https://t.co/H0vmv5oCB0
— Adil Shahzeb (@adilshahzeb) May 25, 2022