شیلنگ سےخواتین اور بچے بے ہوش ہو رہے ہیں ،امپورٹڈ حکومت نے ریاستی غنڈہ گردی کی انتہا کر دی:شفقت محمود

شیلنگ سےخواتین اور بچے بے ہوش ہو رہے ہیں ،امپورٹڈ حکومت نے ریاستی غنڈہ گردی ...
شیلنگ سےخواتین اور بچے بے ہوش ہو رہے ہیں ،امپورٹڈ حکومت نے ریاستی غنڈہ گردی کی انتہا کر دی:شفقت محمود

  

لاہور ( شہزاد ملک سے )  صدرتحریک انصاف پنجاب  شفقت محمود نے بھاٹی چوک ۔نیازی چوک۔بتی چوک میں پولیس کی تحریک انصاف کے کارکنوں   پر شیلنگ کی  شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ "شیلنگ سے ورکرز ۔ خواتین اور بچے بے ہوش ہو رہے ہیں ،امپورٹڈ حکومت نے ریاستی غنڈہ گردی کی انتہا کر دی ۔"کرا ئم منسٹر "اور "وزیر انتشار" ملک میں انارکی پھیلانا چاہتے ہیں شیلنگ اور تشدد ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے ،ہمارے قافلے پولیس کے جبر اور تشدد کے باوجود اسلام آباد پہنچیں گے۔ 

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -