قوم کیلئے خوشخبری، سعودی عرب نے پاکستان کیلئے تین ارب ڈالر واپسی کی مہلت بڑھانے کا اعلان کر دیا

قوم کیلئے خوشخبری، سعودی عرب نے پاکستان کیلئے تین ارب ڈالر واپسی کی مہلت ...
قوم کیلئے خوشخبری، سعودی عرب نے پاکستان کیلئے تین ارب ڈالر واپسی کی مہلت بڑھانے کا اعلان کر دیا
سورس: Twitter/@MAAljadaan

  

ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب نے پاکستان کے لیے تین ارب ڈالر واپسی کی مہلت بڑھانے کا اعلان کر دیا۔

جیو نیوز کے مطابق سعودی وزیر خزانہ شہزادہ محمد الجدان نے ورلڈ اکنامک فورم سائیڈ لائن پر گفتگو میں کہا کہ پاکستان کو دیے گئے تین ارب ڈالرز ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کا اہم اتحادی ہے، اس کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کو زرِمبادلہ کے ذخائر میں مدد کے لیے تین ارب ڈالراسٹیٹ بینک میں جمع کرائے تھے۔

مزید :

عرب دنیا -