تحریک انصاف کے منحرف اراکین کی وجہ سے صوبائی اسمبلی کی خالی ہونیوالی نشستوں پر ضمنی الیکشن کے شیڈول کا اعلان

تحریک انصاف کے منحرف اراکین کی وجہ سے صوبائی اسمبلی کی خالی ہونیوالی نشستوں ...
تحریک انصاف کے منحرف اراکین کی وجہ سے صوبائی اسمبلی کی خالی ہونیوالی نشستوں پر ضمنی الیکشن کے شیڈول کا اعلان

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے منحرف اراکین کی وجہ سے خالی ہونیوالی پنجاب اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی الیکشن کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات 17 جولائی کو ہوں گے ۔ 

یادرہے کہ پارٹی پالیسی کے برعکس جانیوالے تحریک انصاف کے منحرف اراکین کو صدارتی ریفرنس میں سپریم کورٹ آف پاکستان کی رائے کے بعد الیکشن کمیشن نے ڈی نوٹیفائی کردیا تھا جس کے بعد اب ضمنی انتخابات ہورہے ہیں۔ 

مزید :

اہم خبریں -قومی -الیکشن -