”شیخ رشید کے بیانات آ رہے ہیں کہ خونی مارچ ہو گا ، ان میں اشتعال انگیزی بھی ہے“چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے ریمارکس 

”شیخ رشید کے بیانات آ رہے ہیں کہ خونی مارچ ہو گا ، ان میں اشتعال انگیزی بھی ...
”شیخ رشید کے بیانات آ رہے ہیں کہ خونی مارچ ہو گا ، ان میں اشتعال انگیزی بھی ہے“چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے ریمارکس 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کے بیانات آ رہے ہیں کہ خونی مارچ ہوگا، ان میں اشتعال انگیزی بھی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں شیخ رشید کی گرفتاری سے بچنے کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔ شیخ رشید عدالت کے سامنے پیش نا ہو سکے۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ شیخ رشید کی موجودگی کے بغیر عدالت کیس نہیں سن سکتی، بار بار شیخ رشید کے بیانات آ رہے ہیں کہ خونی مارچ ہو گا، ان میں اشتعال انگیزی بھی ہے، عدالت پہلے شیخ رشید کی موجودگی میں مطمئن ہوگی پھر آرڈر جاری کریں گے۔عدالت نے شیخ رشید کی عدم موجودگی کے باعث سماعت ملتوی کردی۔

مزید :

قومی -