یاسمین راشد اور عندلیب عباس کو گرفتار کر لیا گیا 

یاسمین راشد اور عندلیب عباس کو گرفتار کر لیا گیا 
یاسمین راشد اور عندلیب عباس کو گرفتار کر لیا گیا 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پولیس نے یاسمین راشد اور عندلیب عباس کو گرفتار کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو لاہور کے علاقے نیازی چوک سے کچھ آگے فاصلے پر ٹمبر مارکیٹ میں واقع کمرے سے حراست میں لیا گیاہے ، کچھ دیر قبل یاسمین راشد نیازی چوک پر پولیس اہلکاروں کے حصار کو توڑتے ہوئے نکل گئیں تھیں جس دوران اہلکاروں کی جانب سے گاڑی پر لاٹھیاں برسائیں گئیں جس سے گاڑی کی ونڈ سکرین اور دیگر شیشے ٹوٹ گئے تھے۔

یاسمین راشد کی گاڑی کی فرنٹ سکرین ٹوٹ جانے سے گاڑی سفر کے قابل نہیں رہی جس کے باعث انہوں نے ٹمبر مارکیٹ کے قریب اپنی گاڑی روک دی تھی، جہاں پر واقع کمرے میں انہوں نے رک کر اپنے لیے ایک اور گاڑی کا بندوبست جو کہ کچھ ہی دیر میں وہاں پہنچنے والی تھی ۔ پولیس کو علم ہوا کہ کمرے میں یاسمین راشد موجود ہیں جس پر اہلکاروں نے پہلے آںسو گیس کی شیلنگ کی اور کمرے کے باہر موجود کارکنان کو منتشر کرتے ہوئے گھیرے میں لے لیا۔

اہلکاروں کو جب معلوم ہوا کہ کمرے میں یاسمین راشد اور عندلیب عباس موجود ہیں تو پولیس نے کمرے کو باہر سے کنڈی لگا دی اور بتایا کہ آپ کو گرفتار کرنے کیلئے مزید نفری طلب کر نی ہے، پولیس کی جانب سے مزید نفری بلائی گئی اور گاڑی کو کمرے کے دروزاے کے عین سامنے کھڑا کیا گیا ، کچھ دیر کے بعد یاسمین راشد اور عندلیب عباس خود کمرے سے باہر چل کر آئیں اور پولیس کی وین میں سوار ہو گئیں۔

مزید :

قومی -