کوئی رکاوٹ ہمیں نہیں  روک سکتی ، ہم ہر صورت اسلام آباد پہنچیں گے ، عمران خان  

کوئی رکاوٹ ہمیں نہیں  روک سکتی ، ہم ہر صورت اسلام آباد پہنچیں گے ، عمران خان  
کوئی رکاوٹ ہمیں نہیں  روک سکتی ، ہم ہر صورت اسلام آباد پہنچیں گے ، عمران خان  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ ہم ہر صورت اسلام آباد پہنچیں گے ، کوئی رکاوٹ ہمیں نہیں روک سکتی ۔ 

پشاور  میں  لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ  میں آج پیغام دینا چاہتا ہوں کہ کوئی رکاوٹ ہمیں نہیں  روک سکتی ،    یہ چوروں کا ٹولہ ہے  جس میں امریکہ کے نوکر اور پاکستان کے کرپٹ ترین لوگ  ہیں جو  آج عوام سے خوفزدہ ہو کر سارے پاکستان میں کنٹینر لگائے ہوئے ہیں ۔

چیئرمین پی  ٹی آئی نے کہا کہ  ہر جگہ پر ہمارے لوگوں کو روکا جا رہا ہے  ، کارکنوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے  جبکہ خواتین کو تنگ کیا جا رہا ہے ،   میں پوچھتا ہوں کہ جب  فضل الرحمان لانگ مارچ کر رہا تھا  ، بلاول کر رہا تھا ، مریم نکلی تھی تو ہم نے کسی کو نہیں روکا ، کوئی رکاوٹیں ان کے سامنے نہیں رکھیں کیوں کہ ہمیں عوام سے کوئی ڈر نہیں ، یہ ڈرتے ہیں ، انہیں خوف ہے  کیونکہ انہوں نے 30 سال  اس ملک کا پیسہ چوری  کیا ہے ۔

عمران خان نے کہا کہ  آج ان سب کو  پیغام دینا چاہتا ہوں  کہ جو بھی آپ کرینگے ہم انشا اللہ ساری رکاوٹیں پار کر کے اسلام آباد ڈی چوک پر پہنچیں گے  اور  ہمارا  احتجاج پر امن ہوگا ، ہم نے ہمیشہ پر امن احتجاج کیا ، اس لئے عدالتوں سے  کہتا ہوں  ہمارا حق ہے پر امن احتجاج کا ، ہم ملک کو اکٹھا کر کے قوم بنا رہے ہیں جو آزاد قوم بنے گی جوکبھی کسی کی غلامی نہیں کرے گی ، امریکہ کے غلاموں ، امپورٹڈ حکومت کو منظور نہیں کرتی ، انشاء اللہ سارے پاکستان کو کہہ رہا ہوں کہ آج اپ نے نکلنا ہے اور ملک کی آزادی کیلئے  سب نے نکلنا ہے ۔  

مزید :

اہم خبریں -قومی -