"لاڈلا، لاڈلا ہوتا ہے بھائی" حکومت اور تحریک انصاف میں معاہدہ ہونے کی خبروں پر طلعت حسین بھی خاموش نہ رہ سکے

"لاڈلا، لاڈلا ہوتا ہے بھائی" حکومت اور تحریک انصاف میں معاہدہ ہونے کی خبروں ...

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت اور تحریک انصاف میں معاہدہ ہوگیا ہے اور معاہدے کی خبروں پر سینئر صحافی طلعت  حسین بھی خاموش نہ رہ سکے اور سوشل میڈیا پر پیغام جاری کردیا۔

دنیانیوز کے مطابق  حکومت اور پی ٹی آئی میں معاہدہ طے پاگیا جس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف لانگ مارچ نہیں بلکہ جلسہ کرے گی۔عمران خان جلسےکےبعدواپس چلےجائیں گے۔بتایا جا رہا ہے کہ صبح 10 بجے سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات جاری رہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے اسد عمر ،شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک جبکہ حکومت کی طرف سے ایاز صادق، یوسف رضا گیلانی ، اور اسد محمود اور نے مذاکرات میں شرکت کی۔

معاہدے کی خبریں سامنے آنے پر سینئر صحافی اور  ٹی وی میزبان سید طلعت حسین نے لکھا کہ "چینلوں سے “کامیاب مذاکرات” کی خبریں چلوا کر عمران خان کو مشکل صورتحال سے نکالا جا رہا ہے، مگر عمران خان نے ابھی پیغام دیا کہ میں ڈی چوک میں آوں گا۔ لاڈلا، لاڈلا ہوتا ہے بھائی"۔

یادرہے کہ عمران خان نے صوابی کے مقام پر پی ٹی آئی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد جانے کا اعلان کیا اور کہا ہے کہ غلامی قبول نہیں، قوم باہر نکلے ، تمام رکاوٹیں ہٹا کر ڈی چوک پہنچیں گے"۔ 

مزید :

قومی -