اپوزیشن کے ساتھ حکومت کے معاہدے کی خبروں پر مریم اورنگزیب بھی میدان میں آگئیں، تردید کردی

اپوزیشن کے ساتھ حکومت کے معاہدے کی خبروں پر مریم اورنگزیب بھی میدان میں ...
اپوزیشن کے ساتھ حکومت کے معاہدے کی خبروں پر مریم اورنگزیب بھی میدان میں آگئیں، تردید کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ،لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت اور اپوزیشن کے درمیان معاہدہ طے پانے کی خبروں پر وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب   بھی میدان میں آگئیں اور ایسے کسی معاہدے کی ترید کردی ۔ 

ٹوئٹر پر انہوں نے پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ "وفاقی حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان کوئی معاہدہ نہیں ہوا ۔ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات اور معاہدہ کی خبر بے بنیاد ہے .پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے والے مسلح جتھے کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں کیا گیا".

یادرہے کہ خبریں ہیں کہ حکومت اور پی ٹی آئی میں معاہدہ طے پاگیا، معاہدے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف لانگ مارچ نہیں بلکہ جلسہ کرے گی۔عمران خان جلسےکےبعدواپس چلےجائیں گے۔بتایا جا رہا ہے کہ صبح 10 بجے سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات جاری رہے۔