حکومت کے ساتھ معاہدہ کی خبریں، وزیراطلاعات کے موقف کے بعد پی ٹی آئی کا ردعمل بھی آگیا

حکومت کے ساتھ معاہدہ کی خبریں، وزیراطلاعات کے موقف کے بعد پی ٹی آئی کا ردعمل ...
حکومت کے ساتھ معاہدہ کی خبریں، وزیراطلاعات کے موقف کے بعد پی ٹی آئی کا ردعمل بھی آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے حکومت کے ساتھ کسی بھی قسم کا کوئی معاہدہ طے پانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے کی خبریں پراپیگنڈا ہیں ۔

نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق  سابق وزیر خزانہ نے حکومت کے ساتھ معاہدہ طے پانے کی خبروں کی تردید کی ، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  ہمارے پاس اسلحہ نہیں نظریہ ہے ، آج انتخابات کی تاریخ دیں تو جھگڑا ختم  ہو جائے گا،  عمران خان کسی سے جھگڑا نہیں چاہتا،  ہم کسی کا خون نہیں بہانا چاہتے  ، ہم پر امن ہیں کوئی واردات کرائی تو ذمہ دار آپ ہوں گے ۔

سابق  وزیر خارجہ نے کہا کہ قومی حقیقی آزادی کیلئے  تیار ہے ، ہمارا قافلہ اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے  ۔

اس سے قبل  وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کہا تھا کہ  حکومت اور پاکستان کے مابین کوئی معاہدہ نہیں ہو ا ،  پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے والے مسلح جتھے سے  کوئی معاہدہ نہیں کیا گیا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -