کسی ڈیل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے معاہدے کی خبروں کی تردید کر دی

پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی عمران خان حکومت اور پی ٹی آئی کے مابین معاہدے کی خبروں پر خود میدان میں آگئے اور واضح کر دیا کہ کسی ڈیل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اسمبلیوں کی تحلیل اورالیکشن تاریخ کے اعلان تک اسلام آباد میں ہی رہیں گے،ہم اسلام آباد کی طرف بڑھ رہے ہیں،اسلام آباد اور راولپنڈی کے تمام لوگ لانگ مارچ میں شرکت کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سے ڈیل بالکل نہیں ہوئی،یہ افواہیں اور غلط معلومات ہیں۔
Rumours & delib disinfo that a deal has been done. Absolutely not! We are moving towards Islamabad & no question of any deal. We will remain in Islamabad till announcement of dates for dissolution of assemblies & elections are given. Calling all ppl of Islamabad & Pindi to join
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 25, 2022