ڈاکٹر یاسمین راشد کی بیٹی ڈاکٹر عائشہ چھٹی لیئے بغیر ہی لانگ مارچ میں شریک ، دراصل کیا کرتی ہیں ؟ بڑا انکشاف 

ڈاکٹر یاسمین راشد کی بیٹی ڈاکٹر عائشہ چھٹی لیئے بغیر ہی لانگ مارچ میں شریک ، ...
ڈاکٹر یاسمین راشد کی بیٹی ڈاکٹر عائشہ چھٹی لیئے بغیر ہی لانگ مارچ میں شریک ، دراصل کیا کرتی ہیں ؟ بڑا انکشاف 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی بیٹی ڈاکٹر عائشہ محکمہ صحت سے چھٹی لیئے بغیر ہی پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں اپنی والدہ کے ہمراہ شریک ہیں ۔

نجی ٹی وی نیونیوز نے دعویٰ کیاہے کہ ڈاکٹر عائشہ لیڈی ولیگڈن ہسپتال میں تعینات ہیں ، وہ لیڈی فیٹل میڈیسن کے شعبے کی سربراہ تعینا ت ہیں، یہ شعبہ آج تک قائم ہی نہیں ہوسکا ہے ،سرکاری ملازمین کسی صورت میں بھی چھٹی لیئے بغیر نہیں جا سکتے ، ڈاکٹر عائشہ کو ڈاکٹر یاسمین نے 19 ویں گریڈ میں تعینات کروایا تھا ، وہ آج غیر حاضر ہیں اور ہسپتال میں بھی معمول سے کم آتی ہیں، ہسپتال کے میڈیکل سپرٹینڈنٹ کی جانب سے اس حوالے سے کوئی موقف جاری نہیں کیا گیاہے ۔بتائے بغیر چھٹی کی صورت میں سرکاری ملازم یا ملازمہ کو شوکاز نوٹس جاری کیا جاتاہے ۔

مزید :

قومی -