پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ

پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ
پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کے لیے حکومت کی طرف سے جا بجا راستے بند کر دیئے گئے ہیں جن سے ایک طرف لوگوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات درپیش ہیں اور دوسری طرف پنجاب میں پٹرولیم مصنوعات کی کمی کا خدشہ بھی پیدا ہو گیا ہے۔

 نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ راستے بند ہونے کی وجہ سے پنجاب میں تیل کی سپلائی شدید متاثر ہو رہی ہے۔کونسل کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ فی الوقت آئل مارکیٹنگ کمپنیاں ، ریٹیل آﺅٹ لیٹس کو سپلائی یقینی بنا رہی ہیں تاہم پنجاب کے بڑے شہروں میں راستوں کی بندش کے سبب پٹرول پمپس کو سپلائی میں تاخیر ہو رہی ہے۔اس وقت پنجاب میں پٹرولیم مصنوعات کا کافی ذخیرہ موجود ہے اور فوری قلت کا کوئی خدشہ نہیں ہے تاہم حالات اگر چند دن تک اسی طرح مخدوش رہے تو صوبے میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا بھی خدشہ ہو سکتا ہے۔ 

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -