عمران خان کیخلاف ثوبیہ شاہد نے نیب کو شکایت کردی

عمران خان کیخلاف ثوبیہ شاہد نے نیب کو شکایت کردی
عمران خان کیخلاف ثوبیہ شاہد نے نیب کو شکایت کردی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قبل ازیں عمران خان پر خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر ناجائز طور پر استعمال کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ اب ایک بار پھر وہ کے پی حکومت کے وسائل ناجائز طور پر استعمال کرنے کے باعث تنقید کی زد میں ہیں اور ان کے خلاف نیب میں اس حوالے سے ایک رپورٹ بھی درج کرا دی گئی ہے۔ ڈیلی ڈان کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف یہ رپورٹ خیبرپختونخوا اسمبلی کی رکن ثوبیہ شاہد نے درج کرائی ہے۔

صوبیہ شاہد نے اپنی رپورٹ میں نیب کو بتایا ہے کہ ”عمران احمد خان نیازی خیبرپختونخوا حکومت کے وسائل کا کھلم کھلا ناحق استعمال کر رہے ہیں۔ وہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا ہیلی کاپٹر بھی ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں اور قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچا رہے ہیں جو نیب آرڈیننس 1999کے تحت ایک جرم ہے۔“

ثوبیہ شاہد نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ ان کے پاس عمران خان کی طرف سے صوبائی حکومت کے وسائل کا ناجائز استعمال کرنے کے دستاویزی ثبوت بھی ہے جو نیب کے طلب کرنے پر وہ پیش کر دیں گی۔ واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف ایسے ہی الزامات 2018ءمیں بھی عائد کیے گئے تھے اور ان کے خلاف نیب میں ایک مقدمہ درج کرایا گیا تھا، جس میں وہ نیب خیبرپختونخوا میں پیش بھی ہو چکے ہیں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -