بٹ میکس کے شریک بانی کو قید کی سزا سنادی گئی ، ایک کروڑ ڈالر جرمانہ 

بٹ میکس کے شریک بانی کو قید کی سزا سنادی گئی ، ایک کروڑ ڈالر جرمانہ 
بٹ میکس کے شریک بانی کو قید کی سزا سنادی گئی ، ایک کروڑ ڈالر جرمانہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) کرپٹو کرنسیوں کی تجارت کی سروس مہیا کرنے والی کمپنی ’بٹ میکس‘(BitMEX)کے شریک بانی آرتھر ہیس کو 6ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔ ڈیلی ڈان کے مطابق 36سالہ آرتھر ہیس کو یہ سزا امریکہ کے ’بینک سیکریسی ایکٹ‘ کی خلاف ورزی پر دی گئی ہے۔ انہیں قید کے علاوہ 1کروڑ ڈالر جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔
مین ہیٹن کی فیڈرل کوٹ کے حکم کے مطابق آرتھر کو جیل کی بجائے ان کے گھر میں ہی 6ماہ تک قید رکھا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق آرتھر اور ان کے ساتھیوں بنیامین ڈیلو اور سیموئیل ریڈ نے 2014ءمیں اس کمپنی کی بنیاد رکھی تھی۔آرتھر نے اس ایکسچینج سے کروڑوں ڈالر کمائے تاہم اس کے قیام میں ’بینک رازداری ایکٹ‘ کی کئی شقوں کی خلاف ورزی کی۔ 
ڈیلو اور ریڈ کو بھی اسی مقدمے میں عدالت کی طرف سے مجرم قرار دیا جا چکا ہے تاہم ان کے لیے تاحال سزا کا تعین نہیں کیا گیا۔ انہیں آئندہ پیشی پر سزا سنائی جائے گی۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ آرتھر کو قید سے رہائی کے بعد 2سال تک زیرنگرانی بھی رکھا جائے گا۔