دنیا کا تیزترین مسافرجہاز تیار

دنیا کا تیزترین مسافرجہاز تیار
دنیا کا تیزترین مسافرجہاز تیار

  

اوٹاوا(مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈا کی طیارہ ساز کمپنی ’بمبارڈیئر‘ نے دنیا کا تیز ترین مسافر جہاز تیار کر لیا۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق کمپنی کی طرف سے اس طیارے کا نام ’گلوبل 8000‘ رکھا گیا ہے جس کے متعلق کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا کا تیز ترین مسافر جہاز ہے جس میں 19لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے اور یہ 0.94میک (تقریباً1ہزار161کلومیٹر فی گھنٹہ)کی رفتار سے اڑسکتا ہے۔

کمپنی کے مطابق اس رفتار کے ساتھ یہ سپرسانک طیارہ ایک اڑان میں 8ہزار ناٹیکل میل (14ہزار 800کلومیٹر) کا سفر طے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس طیارے کی آزمائشی پروازیں شروع ہو چکی ہیں، جن کے نتائج بہت حوصلہ افزاءہیں اور کمپنی کا کہنا ہے کہ 2025ءتک یہ طیارہ آپریشنل ہو جائے گا۔ 

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -