ایئرپورٹ آپریشنزکا معاملہ، متحدہ عرب امارات کیساتھ افغان حکومت کامعاہدہ ہوگیا

ایئرپورٹ آپریشنزکا معاملہ، متحدہ عرب امارات کیساتھ افغان حکومت کامعاہدہ ...
ایئرپورٹ آپریشنزکا معاملہ، متحدہ عرب امارات کیساتھ افغان حکومت کامعاہدہ ہوگیا
سورس: Wikimedia Commons

  

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) افغان حکومت نے ملک سے بین الاقوامی پروازیں شروع کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات کی ایک کمپنی کے ساتھ معاہدے پر دستخط کر دیئے۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق افغانستان اور اماراتی کمپنی کے مابین ملک کے تین انٹرنیشنل ایئرپورٹس کے آپریشنز میں تعاون کے معاہدے کے لیے تقریب گزشتہ روز کابل میں ہوئی جس میں افغانستان کے نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر بھی شریک تھے۔

معاہدے پر افغانستان کے نائب وزیرٹرانسپورٹ اور سول ایوی ایشن غلام جیلانی وفا اور اماراتی کمپنی کے نمائندے نے دستخط کیے۔ اس معاہدے کے تحت اماراتی کمپنی ’جی اے اے سی‘ کابل، ہرات اور قندھار انٹرنیشنل ایئرپورٹس کو آپریشنل کرنے میں افغان حکومت کو تعاون فراہم کرے گی۔ کمپنی مذکورہ ایئرپورٹس پر گراﺅنڈ ہینڈلنگ سروسز مہیا کرے گی۔ 

اس تقریب میں ملا عبدالغنی برادر کا کہنا تھا کہ ”امارت اسلامیہ ملک کی معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے سخت محنت کر رہی ہے۔ اس معاہدے سے تمام بین الاقوامی فضائی کمپنیاں محفوظ ماحول میں افغانستان میں واپس آ سکیں گی اور تجارت میں اضافہ ہو گا۔“جی اے اے سی کے ریجنل ڈائریکٹر ابراہیم مورافی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ”ہم افغانستان میں پہلی بار نہیں آ رہے۔ ہم پہلے بھی افغانستان کے ایئرپورٹس پر سروسز مہیا کرتے رہے ہیں اور اب ایک بار پھر 18ماہ کے لیے اس نئے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔“

مزید :

بین الاقوامی -