پاکستان میں ’منکی پوکس‘ کیس رپورٹ ہونے کی افواہوں کی حقیقت سامنے آگئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈا اور امریکہ سمیت دنیا کے کئی ممالک میں ’منکی پوکس‘ کی بیماری کے نئے کیس سامنے آ رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر افواہ پھیلائی جا رہی تھی کہ پاکستان میں بھی اس کے کئی کیس سامنے آ چکے ہیں تاہم اب پاکستان کے قومی ادارہ صحت نے اس افواہ کی تردید کر دی ہے۔
ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق قومی ادارہ صحت کی طرف سے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاﺅنٹ کے ذریعے بتایا گیا ہے کہ تاحال پاکستان میں اس بیماری کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر جو افواہ پھیلائی جا رہی ہے وہ سراسر غلط ہے۔ ادارہ صحت کے حکام اس بیماری کے حوالے سے صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔
The National Institutes of Health (NIH), Islamabad clarifies that NO case of Monkeypox, has yet been diagnosed in Pakistan. The news circulating on social media about monkeypox cases is incorrect.
The situation is being closely monitored by the health authorities.#monkeypox
— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) May 24, 2022
واضح رہے کہ منکی پوکس کی وباء2017ءمیں افریقی ملک نائیجیریا میں بڑے پیمانے پر پھیلی تھی۔ منکی پوکس ایک وائرس ہے جس کی علامات میں بخار، سردی لگنا، پٹھوں اور سر میں درد ہونا، غنودگی چھانا، جلد پر دانے نکل آیا اور سرخ نشانات پڑ جانا وغیرہ شامل ہیں۔