روسی صحافی کی ایک غلطی جس نے روس کا بڑا نقصان کروا دیا، برطانوی میڈیا کا تہلکہ خیز دعویٰ 

روسی صحافی کی ایک غلطی جس نے روس کا بڑا نقصان کروا دیا، برطانوی میڈیا کا ...
روسی صحافی کی ایک غلطی جس نے روس کا بڑا نقصان کروا دیا، برطانوی میڈیا کا تہلکہ خیز دعویٰ 
سورس: Twitter

  

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) کہاوت ہے کہ ”نادان دوست سے عقلمند دشمن اچھا ہوتا ہے۔“یہ کہاوت روسی صدر کے اس حامی صحافی پر کماحقہ صادق آتی ہے جس کے بارے میں برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اپنی حماقت سے روسی فوج کا سنگین نقصان کرواڈالا۔

 میل آن لائن کے مطابق الیگزینڈر کوٹس نامی یہ صحافی صدر پیوٹن کا حامی ہے اور یوکرین پر روسی حملے کے ہنگام بھی صدر پیوٹن کا دفاع کرتا ہے۔گزشتہ دنوں الیگزینڈر یوکرین کے خطے ڈونبس سے رپورٹنگ کر رہا تھا جہاں روسی فوج نے اپنا ایک میگا مارٹر نصب کر رکھا تھا۔ اس رپورٹنگ کے دوران الیگزینڈر نے اس میگا مارٹر کی پوزیشن بھی بتا دی۔ یوکرینی فوج نے اس رپورٹ سے روسی میگا مارٹر کی پوزیشن کے بارے میں جان کر اگلے روز اسے تباہ کر دیا۔ 

رپورٹ کے مطابق اپنی اس رپورٹنگ میں الیگزینڈر فخریہ طور پر روسی فوج کے 2ایس 4ٹائیلپان 240ایم ایم سیلف پروپیلڈ ہیوی مارٹر کے بارے میں بتا رہا تھا کہ وہ یوکرین کے خلاف جنگ میں کتنا کارگر ہتھیار ثابت ہو رہا ہے۔ تاہم اس کی یہ رپورٹ یوکرین کے لیے مخبرکا کام کر گئی اور یوکرینی فوج نے اگلے روز اس مہلک ہتھیار کو تباہ کر دیا۔ واضح رہے کہ روسی فون کا یہ مارٹر سسٹم 288پاﺅنڈ ایف 864شیل 10کلومیٹر کے فاصلے تک پھینکنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ 

مزید :

بین الاقوامی -