"اپنا نقصان کرنا ہے" مراد راس کی گاڑی پی ٹی آئی کارکنوں کے "عتاب" سے بال بال بچ گئی

"اپنا نقصان کرنا ہے" مراد راس کی گاڑی پی ٹی آئی کارکنوں کے "عتاب" سے بال بال بچ ...

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ڈاکٹر مراد راس کی گاڑی اپنے ہی کارکنوں کے "عتاب" سے بال بال بچ گئی۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکٹر مراد راس کارکنوں کے ہمراہ اپنی گاڑی کے پاس موجود ہیں، اس دوران کچھ کارکن ان کی گاڑی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ گاڑی کو راستے سے ہٹایا جائے۔ اس سے پہلے کہ کارکن گاڑی کے ساتھ توڑ پھوڑ کرتے مراد راس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے کارکنوں سے کہا کہ یہ ان کی گاڑی ہے، کارکنوں کو اپنا ہی نقصان نہیں کرنا چاہیے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -