"میں شادی نہیں کر رہی" کپل شرما شو کی بھوری "سمونا چکروتی" نے خبروں کی تردید کردی

"میں شادی نہیں کر رہی" کپل شرما شو کی بھوری "سمونا چکروتی" نے خبروں کی تردید ...
سورس: Instagram

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے معروف کامیڈی پروگرام "دی کپل شرما شو" میں بھوری کا کردار نبھانے والی اداکارہ سمونا چکروتی نے اپنی شادی کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی تردید کردی۔

انسٹاگرام پر جاری کیے گئے اپنے وضاحتی بیان میں سمونا چکروتی نے  اخبارات اور جرائد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا " میری ذاتی زندگی میں اتنی زیادہ دلچسپی لینے کا بہت شکریہ لیکن یہ اتنا بھی ضروری نہیں ہے، میں شادی نہیں کر رہی ہوں، آپ لوگ ہر سال میری شادی کی افواہیں باقاعدگی کے ساتھ پھیلاتے رہتے ہیں۔"

اداکارہ نے واضح کیا کہ وہ کس کو ڈیٹ کر رہی ہیں، کس سے شادی کریں گی یا کس کے ساتھ لِو اِن ریلیشن میں رہتی ہیں ، یہ ان کا نجی معاملہ ہے اور اگر انہیں کبھی بھی اس بارے میں لوگوں کو بتانے کی ضرورت محسوس ہوئی تو وہ ضرور ایسا کریں گی۔ جب تک وہ اپنے رشتے کے بارے میں خود نہیں بتاتیں تب تک وہ تمام لوگوں سے درخواست کریں گی کہ ان کے بارے میں افواہوں کا سلسلہ بند کیا جائے۔

مزید :

تفریح -