عمران خان نے کنٹینر سے اہم پیغام جاری کردیا

عمران خان نے کنٹینر سے اہم پیغام جاری کردیا
عمران خان نے کنٹینر سے اہم پیغام جاری کردیا
سورس: Screen Grab

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ ڈیڑھ سے دو گھنٹے میں اسلام آباد پہنچ جائیں گے۔

کنٹینر سے جاری کیے گئے اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ نے فیصلہ کردیا  ہے کہ لانگ مارچ کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔ وہ پاکستانیوں سے کہتے ہیں کہ حقیقی آزادی مارچ کیلئے نکلیں، اسلام آباد اور راولپنڈی والے پہنچنے کی پوری کوشش کریں ، وہ خود بھی ڈیڑھ سے دو گھنٹے میں اسلام آباد پہنچ جائیں گے۔

انہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام پاکستانیوں سے کہتے ہیں کہ اپنے اپنے شہروں میں نکلیں،  پاکستانی نکلیں گے تو سب کو پیغام جائے گا یہ امپورٹڈ حکومت نامنظور ہے، سب کو پیغام دیں گے  کہ ہمیں کسی کی غلامی قبول نہیں ہے۔ 

خیال رہے کہ عمران خان کی قیادت میں خیبر پختونخوا سے نکلنے والا پی ٹی آئی کا قافلہ پنجاب کی حدود میں داخل ہوچکا ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -