یاسین ملک کی سزا پر پاک فوج کا بیان بھی سامنے آگیا

یاسین ملک کی سزا پر پاک فوج کا بیان بھی سامنے آگیا
یاسین ملک کی سزا پر پاک فوج کا بیان بھی سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی عدالت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے حریت پسند رہنما یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنائے جانے کے بعد پاک فوج کا بیان بھی سامنے آگیا۔
پاک فوج کے ترجمان ادارے (آ ئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جعلی دفعات لگا کر یاسین ملک کو سزا سنانے پر پاکستان شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے ظالمانہ ہتھکنڈوں سے کشمیری عوام کی جدو جہد کو نقصان نہیں پہنچا یا جا سکتا ۔پاک فوج کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی حق خود ارادیت سے متعلق قرار داد کے تحت ہم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

واضح رہے کہ کشمیری حریت پسند رہنما یاسین ملک کو بھارتی عدالت نے عمر قید کی سزا سنادی۔بھارتی عدالت نے یاسین ملک کو 19مئی کو دہشتگردی کی فنڈنگ کے جھوٹے مقدمے میں مجرم قرار  دیا تھا۔