پی ٹی آئی کارکنوں کا سماء کی ٹیم پر حملہ

پی ٹی آئی کارکنوں کا سماء کی ٹیم پر حملہ
پی ٹی آئی کارکنوں کا سماء کی ٹیم پر حملہ
سورس: Screen Grab

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کی جانب سے سماء ٹی وی کی ٹیم پر حملہ کیا گیا ہے۔

سماء ٹی وی کی ٹیم پر حملہ کراچی کے علاقے نمائش چورنگی میں کیا گیا جس کے نتیجے میں خاتون رپورٹر زم زم سعید اور کیمرا مین زخمی ہوگئے۔ سماء کی ٹیم نے دوسرے چینل کی ڈی ایس این جی (سیٹلائٹ وین) میں بیٹھ کر اپنی جان بچائی ۔

سماء کی خاتون رپورٹر دوسرے چینل کی ڈی ایس این جی میں بیٹھی تو بھی پی ٹی آئی کارکنوں کا اشتعال کم نہ ہوا اور انہوں نے گاڑی کو دھکے دینا شروع کردیے۔