پی ٹی آئی اور حکومت کے بیچ مذاکرات کی کہانی سامنے آگئی

پی ٹی آئی اور حکومت کے بیچ مذاکرات کی کہانی سامنے آگئی
پی ٹی آئی اور حکومت کے بیچ مذاکرات کی کہانی سامنے آگئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین روز سے حکومتی اتحاد اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام نقطہ نظر میں گفتگو کرتے ہوئے  ایاز صادق نے کہا کہ مذاکرات کیلئے  رابطہ تین  دن پہلے پی ٹی آئی کے ایک معزز رکن نے کیا، پھر پیغام ملک احمد تک بھی پہنچا، ملاقات کل رات طے تھی جو  نہ ہوسکی بلکہ  صبح  10  بجے ہوئی۔ ایاز صادق کے مطابق پی ٹی آئی والے  الیکشن کی تاریخ مانگ رہے تھے لیکن  ہم نے کہا کہ کنپٹی پر پستول رکھ کر بات نہیں ہوسکتی۔

 ایاز صادق کے مطابق فریقین میں یہ  طے پایا تھا کہ مذاکرات کی  بات پبلک نہیں کی جائے گی لیکن شاہ محمود قریشی کے آج کے بیانات کے بعد وہ مجبور ہوئے کہ معاملہ کھول کر بیان کر دیں۔ میزبان اجمل جامی کے  سوال کے جواب میں انہوں نے  مزید بات چیت کے امکان کو مسترد نہیں کیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -