ڈائریکٹر سرمد سلطان کھوسٹ کی نئی اردو فیچر فلم ”کملی“ کو نمائش کیلئے سنسر سرٹیفکیٹ جاری

ڈائریکٹر سرمد سلطان کھوسٹ کی نئی اردو فیچر فلم ”کملی“ کو نمائش کیلئے سنسر ...
ڈائریکٹر سرمد سلطان کھوسٹ کی نئی اردو فیچر فلم ”کملی“ کو نمائش کیلئے سنسر سرٹیفکیٹ جاری
سورس: Instagram

  

لاہور(فلم رپورٹر)ڈائریکٹر سرمد سلطان کھوسٹ کی نئی اردو فیچر فلم ”کملی“ کو نمائش کیلئے سنسر سرٹیفکیٹ جاری  کردیا گیا، فلم ڈسٹری بیوشن کلب کے پلیٹ فارم سے جمعہ 3جون کو سرکٹ کے تمام سینماؤں کی زینت بنے گی۔ 

معروف اداکار اور ڈائریکٹر سرمد سلطان کھوسٹ کی نئی اردو فیچر فلم ”کملی“ کو وفاق، پنجاب اور سندھ سنسر بورڈز نے عام نمائش کیلئے سنسر سرٹیفکیٹ جاری کردیا ہے۔  ”کملی“ جمعہ 3 جون کو لاہور، کراچی اورا سلام آباد سمیت ملک کے دیگر سینماؤں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔ فلم کی نمائش کا ہتمام ڈسٹری بیوشن کلب کے پلیٹ فارم سے کیا گیا ہے جبکہ اس کی سٹار کاسٹ میں نامور فنکارہ صباقمر،ثانیہ سعید،نمرہ افضل، عدیل افضل، حمزہ خواجہ اور عمیر رانا شامل ہیں۔”کملی“ میں ہیروئن حنا کا مرکزی کردار صبا قمر نے ادا کیا ہے جبکہ فلم کاٹریلر اور گیتوں کے پروموز ڈیجیٹل میڈیا پر لاکھوں شائقین کی پذیرائی حاصل کرچکے ہیں۔

ڈسٹری بیوشن کلب کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عابد رشید شیخ نے بتایا کہ سرمد کھوسٹ ایک وژنری ڈائریکٹر ہیں،  انہوں نے بڑے آرٹسٹک انداز میں ”کملی“ فلم تیار کی ہے جس میں دلچسپ کہانی، بہترین میوزک، جاندار مکالمے اور سحر انگیز پلاٹ موجود ہے جو دیکھنے والوں کو معیاری تفریح فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ ”کملی“ کی نمائش سینما انڈسٹری پر طاری جمود کو ختم کرکے دیگر پاکستانی فلموں کی نمائش کا راستہ ہموارکرے گی۔

مزید :

تفریح -