گزشتہ برس امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں 52 فیصد اضافہ ہوا، ایف بی آئی کی تہلکہ خیز رپورٹ

گزشتہ برس امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں 52 فیصد اضافہ ہوا، ایف بی آئی کی ...
گزشتہ برس امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں 52 فیصد اضافہ ہوا، ایف بی آئی کی تہلکہ خیز رپورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (طاہر محمود چوہدری سے) امریکی ایجنسی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن ( ایف بی آئی)  کی رواں ہفتے شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق2021 میں فائرنگ کے واقعات کی تعداد میں گزشتہ سال  کے مقابلے میں 52.5 فیصد ہوا ہے جبکہ 2017 اور 2021 کے درمیان یہ اضافہ 96.8 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے.

سنہ 2021 میں 30 امریکی ریاستوں میں فائرنگ  کے کل61 واقعات پیش آئے، جن کے نتیجے میں 103 افراد ہلاک اور 140 زخمی ہوئے. سب سے زیادہ واقعات امریکہ کی سب سے زیادہ آبادی رکھنے والی ریاست کیلیفورنیا میں (6)، اس کے بعد جارجیا میں (5) اور ٹیکساس میں بھی (5) واقعات رونما ہوئے. جبکہ کولوراڈو اور فلوریڈا ریاست میں چار چار واقعات ہوئے. 

فائرنگ کا ایک واقعہ کیلیفورنیا میں ایک دفتر کی عمارت میں اور دوسرا بولڈر، کولوراڈو میں ایک گروسری سٹور میں ہوا. جون میں شوٹنگ کے سب سے زیادہ واقعات (12)، اس کے بعد اپریل (10) اور اگست میں (7) واقعات رونما ہوئے. ایجنسی کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ زیادہ تر واقعات ہفتہ کو ریکارڈ کیے گئے، اس کے بعد منگل یا جمعرات کو فائرنگ ہوئی۔ گزشتہ برس فائرنگ کے زیادہ تر واقعات تجارتی علاقوں میں ہوئے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک ایلیمنٹری سکول میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں اساتذہ اور طلبہ سمیت 22 افراد ہلاک ہوئے تھے۔