"پولیس ڈی چوک میں ہمیں دیکھے گی تو سمجھ جائے گی کہ ۔۔۔" عمران خان نے کارکنوں کو پیغام دے دیا

"پولیس ڈی چوک میں ہمیں دیکھے گی تو سمجھ جائے گی کہ ۔۔۔" عمران خان نے کارکنوں کو ...
سورس: Screen Grab

  

حسن ابدال (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ جب تک الیکشن کا اعلان نہیں ہوگا تحریک جاری رہے گی، وہ جلد ہی ڈی چوک پہنچنے لگے ہیں۔

حسن ابدال میں لانگ مارچ کے شرکا سے مختصر خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہمیں چیلنج کیا گیا ہے اس لیے ہم نے جلد ہی عوام کے سمندر کے ساتھ ڈی چوک پہنچنا ہے، جتنے بھی لوگ پہلے سے وہاں موجود ہیں وہ میرا انتظار کریں، پولیس کی جانب سے پر امن کارکنوں پر ظالمانہ شیلنگ کی گئی، پولیس جب ہمیں دیکھے گی تو سمجھ جائے گی کہ یہ لوگ جہاد کرنے والے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب تک امپورٹڈ حکومت سے الیکشن کی تاریخ نہیں لیں گے ہم وہاں سے نہیں جائیں گے، تمام لوگ تیزی سے نکلیں کیونکہ بڑی دیر سے ڈی چوک میں ہمارا انتظار ہو رہا ہے۔

مزید :

قومی -