" کارکنوں کو ڈی چوک پہنچنے کی کال سپریم کورٹ کے فیصلے کی توہین ہے" رانا ثناء اللہ بھی میدان میں آگئے

" کارکنوں کو ڈی چوک پہنچنے کی کال سپریم کورٹ کے فیصلے کی توہین ہے" رانا ثناء ...
سورس: File

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان کا کہنا ہے کہ عمران نیازی کی پی ٹی آئی کارکنوں کو ڈی چوک پہنچنے کی کال سپریم کورٹ کے آج کے فیصلے کی توہین  ہے۔ اپنے ایک بیان میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے آج کے فیصلے میں پی ٹی آئی کو سیکٹر ایچ نائن  اسلام آباد میں اجتماع کی مشروط اجازت دی ہے۔عمران نیازی کا ٹریک ریکارڈ ہے کہ اس نے نہ کبھی کسی عدالت کا احترام کیاہے اور نہ  کسی ادارے کا۔

وزیر داخلہ کے مطابق ڈی چوک آنے والے پی ٹی آئی کارکنان نے بلیو ایریا میں درختوں کو آگ لگائی اور املاک کو نقصان پہنچایا۔شرپسند  کارکنان وقفے وقفے سے پولیس پر حملہ آور بھی ہورہے ہیں۔ریاست کا کام امن وامان کو یقینی بنانا اور شہریوں کے جان ومال کا تحفظ ہے۔ پولیس ان شر پسندوں کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس استعمال کرنے پرمجبور ہے۔سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ڈی چوک کو سیل کردیا گیا ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -