'پاکستان میں جو کچھ ہو رہا ہے ، سب سکرپٹڈ ہے، تجزیہ کار افتخار احمد کی رائے

'پاکستان میں جو کچھ ہو رہا ہے ، سب سکرپٹڈ ہے، تجزیہ کار افتخار احمد کی رائے
'پاکستان میں جو کچھ ہو رہا ہے ، سب سکرپٹڈ ہے، تجزیہ کار افتخار احمد کی رائے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر تجزیہ کار افتخار احمد نے کہا ہے کہ پاکستان میں  جو کچھ ہو رہا ہے، سب کچھ سکرپٹڈ ہے، اس پر بھرپور سٹڈی کرکے اس کا ایک ایک لفظ لکھا گیا ہے۔ عمران خان کو اس کی خواہش کے مطابق موقع فراہم کیا گیا۔

ایک پروگرام میں انہوں نے کہا کہ ہم سب کو یہ بڑے تحمل سے سوچنا چاہیے کہ کیا ہم آئین کے تابع چلنا چاہتے ہیں یا لوگوں کی خواہشات کے مطابق آئین کی ازسرنو تشریح ہونی ہے۔ یہی عمران خان چاہتے ہیں کہ آئین کی تشریح وہی ہوگی جو وہ کرنا چاہتے ہیں۔ افتخار احمد نے کہا کہ یہ سکرپٹ پاک فوج کے ان ریٹائرڈ افسران نے لکھا ہے جو کھل کر عمران خان کیساتھ ہیں۔ یہ لوگ کچھ دن قبل اسلام آباد میں بھی اکھٹے ہوئے تھے۔ میں حاضر سروس کا نام اس لئے نہیں لے رہا کیونکہ ایسی بات میرے علم میں نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اینڈ گیم یہی ہے کہ عمران خان چاہتا ہے کہ موجودہ نظام کو بدل کر نیا سسٹم لایا جائے کیونکہ میں نہیں تو پھر اس کے بقول یہ چور اچکے بھی اقتدار میں نہیں آئیں گے۔

مزید :

قومی -