فواد چوہدری نے مریم نواز کو "جھوٹ کی دیوی" قرار دے دیا

فواد چوہدری نے مریم نواز کو "جھوٹ کی دیوی" قرار دے دیا
فواد چوہدری نے مریم نواز کو

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے مریم نواز کو"جھوٹ کی دیوی"قرار دیدیا۔

مریم نواز کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نواز جھوٹ کی دیوی ہیں۔ میں گزشتہ رات سے کشمیر اور جہلم کے بارڈر پر آنسو گیس اور پولیس کا سامنا کررہا ہوں۔

 مریم نواز فرمارہی ہیں کہ میں سپیکر ہاؤس میں امپورٹڈ حکومت سے مذاکرات کررہا تھا۔" جھوٹ کی دیوی" کو بتانا چاہتا ہوں، انشاءاللّٰہ اب صرف مقابلہ ہوگا کوئی مذاکرات نہیں، دیکھتے ہیں کتنے دن پولیس لگاتے ہو۔فواد چوہدری نےاستفسار کیا کہ اگر لوگ نہیں نکلے تو پورا پاکستان کیوں بند کیا ہوا ہے؟ پنجاب سے سیکڑوں لوگ کیوں حراست میں ہیں؟

پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ اگر یہ ٹیسٹ میچ ہے تو ٹیسٹ ہی سہی، دیکھتے ہیں زور کتنا بازو ئےقاتل میں ہے، الیکشن سے کم کوئی بات نہیں ہوگی۔انہوں نےشعر پڑھا اور سوال اٹھایا کہ" جنگ رہے اور امن بھی ہو، کیا ممکن ہے تم ہی کہو؟ "جدوجہد جاری رہے گی پیچھے کوئی نہ ہٹے۔

مزید :

قومی -