آزاد کشمیر کے سیکریٹری زراعت سے ڈائریکٹر ایم ٹی بی سی سردار زرطیف بادشاہ  کی ملاقات

آزاد کشمیر کے سیکریٹری زراعت سے ڈائریکٹر ایم ٹی بی سی سردار زرطیف بادشاہ  کی ...
آزاد کشمیر کے سیکریٹری زراعت سے ڈائریکٹر ایم ٹی بی سی سردار زرطیف بادشاہ  کی ملاقات

  

دھیرکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) آزاد کشمیر کے سیکریٹری زراعت،لائیو سٹاک آبپاشی و اسماء ارشاد احمد قریشی سے ڈائریکٹر ایم ٹی بی سی سردار زرطیف بادشاہ  نے  دیار ریزاٹ دھیرکوٹ میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر ضلع باغ میں محکمہ زراعت کے تمام پارکس کو فعال بنانے اور بہترکرنے کے لیے ایم ٹی بی سی کی طرف سے  بھرپور کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔پارکس کی آبادکاری کے لیے ایم ٹی بی سی محکمہ زراعت کے ساتھ ملکر کام کرے گی۔ اس موقع پریہ بھی  طے پایا کہ ضلع باغ میں منی ڈیمز کی تعمیر میں بھی ایم ٹی بی سی اپنا شیئر ڈالے گی۔ منی ڈیمز کی تعمیر کے لیے ایم ٹی بی سی اپنا 20 فیصد شیئر دیگی جبکہ 80 فیصد حکومت آزاد کشمیر ادا کرے گی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر پارکس اینڈ ہارٹیکلچر   محمد الماس ڈائریکٹر ایگری ڈویلپمنٹ ، اسسٹنٹ ڈائریکٹرندیم عباسی، اسسٹنٹ کمشنر عثمان صارم بھی موجود تھے۔

 سیکریٹری زراعت نے ایم ٹی بی سی کے منصوبے دیار ریزاٹ کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے ایم ٹی بی سی کی ریاست کی ترقی کے لیے خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ایم ٹی بی سی کے چیئرمین محمود الحق مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری کرکے  ریاست کی ترقی میں اپنا بھرپور حصہ ڈال رہے ہیں۔ سیکرٹری زراعت نے کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے، زراعت کو فروغ دینے اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لا کر ہم اپنے وسائل میں اضافہ، مقامی سطح پر ضروریات پوری اور بیروزگاری میں کمی لا سکتے ہیں۔

مزید :

علاقائی -آزاد کشمیر -مظفرآباد -