پی ٹی آئی کارکنوں پر پولیس کی شیلنگ، شاہد آفریدی بھی خاموش نہ رہ سکے

پی ٹی آئی کارکنوں پر پولیس کی شیلنگ، شاہد آفریدی بھی خاموش نہ رہ سکے
پی ٹی آئی کارکنوں پر پولیس کی شیلنگ، شاہد آفریدی بھی خاموش نہ رہ سکے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں پر پولیس کی جانب سے شیلنگ اور لاٹھی چارج کیے جانے پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی بھی بول پڑے۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا "طاقت کا بے دریغ استعمال، چادر چار دیواری کا تقدس پامال، لاٹھی، گولی کی یلغار، آمریت تو ہو سکتا ہے، جمہوریت ہر گز نہیں۔ اختلاف اور احتجاج ایک بنیادی حق ہے اور یہی حق ہم 22 کروڑ انسانوں کو ایک قوم بناتا ہے۔" انہوں نے اپیل کی کہ  اس ملک کو ایک جمہوری ریاست رہنے دیں۔ انہوں نے حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات پر بھی زور دیا۔

خیال رہے کہ عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کا خیبر پختونخوا سے آنے والا قافلہ اسلام آباد میں داخل ہوچکا ہے ۔ پولیس کی جانب سے دن بھر کی شیلنگ کے بعد رات گئے ایک بار پھر ڈی چوک میں تحریک انصاف کے کارکنوں پر دوبارہ شیلنگ شروع کردی گئی ہے۔
 

مزید :

Breaking News -کھیل -