عمران خان کے کنٹینر کے سامنے پولیس نے بس کھڑی کردی

عمران خان کے کنٹینر کے سامنے پولیس نے بس کھڑی کردی
عمران خان کے کنٹینر کے سامنے پولیس نے بس کھڑی کردی
سورس: Twitter

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی قیادت میں اسلام آباد پہنچنے والا قافلہ پھنس گیا۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کی جانب سے قافلے کا راستہ روکنے کیلئے کنٹینر کے سامنے بس کھڑی کردی گئی جس کے باعث عمران خان اپنے قافلے سمیت پھنس گئے۔ قافلے کے ساتھ موجود کارکنوں نے بس کو دھکا لگانا شروع کردیا۔

دوسری جانب ڈی چوک میں تحریک انصاف کے  کارکنوں کی بڑی  تعداد موجود ہے جس کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کی جانب سے شدید شیلنگ کی جا رہی ہے۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پولیس کی جانب سے شیلنگ اتنی شدید تھی کہ تھوڑی ہی دیر میں ڈی چوک خالی ہوگیا اور تحریک انصاف کے کارکن منتشر ہو گئے ۔ بعد ازاں کارکن پریڈ گراؤنڈ میٹرو سٹیشن کے قریب جمع ہونا شروع ہوگئے۔

مزید :

قومی -