"پی ٹی آئی لاہور کی ساری قیادت پانچ سات سو افراد بھی نہ نکال سکی" اینکر پرسن نصراللہ ملک کا دعویٰ

"پی ٹی آئی لاہور کی ساری قیادت پانچ سات سو افراد بھی نہ نکال سکی" اینکر پرسن ...
سورس: Facebook

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اینکر پرسن نصراللہ ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مارچ کیلئے پارٹی کی لاہور کی قیادت عوام کو نکالنے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی۔

اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو پہلی بار رکاوٹوں اور شیلنگ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ آزمائش میں ہرجگہ پی ٹی آئی کے قائدین بری طرح ناکام ہوئے ہیں۔لاہور کی ساری قیادت پانچ سات سو افراد بھی نہ نکال سکی۔نصراللہ ملک کے مطابق شفقت محمود 20 افراد،  حماد اظہر 60،  مراد راس 10  اور  اعجاز چودھری اور یاسمین راشد چند افراد لے کر جاسکے ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -