محمد خان بھٹی کی توہین عدالت کی درخواست پر 7جون تک جواب الجواب جمع کرانے کی ہدایت

 محمد خان بھٹی کی توہین عدالت کی درخواست پر 7جون تک جواب الجواب جمع کرانے کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور( نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے سا بق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی ڈی جی اینٹی کرپشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر درخواست گزار کو 7جون تک جواب الجواب جمع کرانے کی ہدایت کردی ،عدالت نے سرکاری وکیل کو جواب کی نقل درخواست گزار وکیل کو فراہم کرنے کی ہدایت کردی،عدالتی حکم پر اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل ستار ساحل نے جواب داخل کرادیا، درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ عدالت نے ڈی جی اینٹی کرپشن کو مقدمہ درج کرنے سے روکنے کا حکم دیا ،ڈی جی انٹی کرپشن نے عدالتی حکم کے باوجود ایک اور مقدمہ درج کیا، ڈی جی اینٹی کرپشن کا عدالتی حکم نہ ماننا توہین عدالت ہے، استدعا ہے کہ عدالت ڈی جی اینٹی کرپشن کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔
 محمد خان بھٹی 

مزید :

صفحہ آخر -