پراسیکیوٹر جنرل کو کام سے روکنے  کا نوٹیفکیشن معطل، پنجاب حکومت  سے جواب طلب 

پراسیکیوٹر جنرل کو کام سے روکنے  کا نوٹیفکیشن معطل، پنجاب حکومت  سے جواب ...

  

لاہور( نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کو کام سے روکنے کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے حکومت پنجاب سمیت فریقین سے تحریری جواب طلب کر لیا ، پراسیکیوٹر جنرل پنجاب چوہدری خلیق الزمان نے درخواست میں موقف اپنایا کہ عدالتی معاونت کرنے پررات کی تاریکی میں پراسیکیوٹر جنرل کواعلیٰ عدالتوں میں پیش ہونے سے روک دیاگیا،نگران حکومت پنجاب نے کس قانونی جواز کے بغیر انتظامی کام کرنے سے بھی روک دیا، عدالتی فیصلے موجودہیں پراسیکیوٹرز کاکام عدلیہ کی معاونت ہے،پراسیکیوٹرز کسی دباﺅ کے بغیر حکومت کی غلط ہدایات پرنہ چلنے کے پابند ہیں، استدعا ہے کہ عدالت عدالتوں میں پیش ہونے اور انتظامی کام سے روکنے جانے کے نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دے،عدالتی فیصلہ آنے تک نوٹیفیکیشن معطل کرتے ہوئے حکم امتناعی جاری کیاجائے۔

پراسیکیوٹر جنرل

مزید :

صفحہ آخر -