عمران خان کے ایف آئی اے طلبی نوٹسز پر حکم امتناعی میں توسیع
لاہور( نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اسجد جاوید گھرال نے عمران خان کی جانب سے سائفر اور ممنوعہ فنڈنگ کیس میں طلبی کیخلاف کیس میں آئندہ سماعت پر فریقین وکلاءسے حتمی دلائل طلب کر لئے،عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت پر دلائل سننے کے بعد درخواست پر فیصلہ کردیں گے ،عدالت نے عمران خان کے ایف آئی اے طلبی نوٹسز پر حکم امتناعی میں توسیع کردی، سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ عدالت نے طلبی نوٹسز پر عملدرآمد معطل کر رکھا ہے ،عدالت عمران خان طلبی نوٹسز پر حکم امتناعی ختم کرے، عمران خان نے ایف آئی اے کے طلبی نوٹسز کالعدم قرار دینے کی استدعا کر رکھی ہے۔
حکم امتناعی