پنجاب کی 22جیلوں میں بجلی کی فراہمی کیلئے سولر پینلز نصب کرنے کا فیصلہ 

پنجاب کی 22جیلوں میں بجلی کی فراہمی کیلئے سولر پینلز نصب کرنے کا فیصلہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


          لا ہو ر (کر ائم رپو رٹ)پنجاب کی جیلوں میں بجلی کی فراہمی کے لئے سولر پینلز نصب کرنے کا فیصلہ۔اس سلسلے میں آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر نے مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب انرجی ڈیپارٹمنٹ عبدالرحمن سے ملاقات کی ہے۔اس ملاقات میں یہ طے پایا ہے کہ پنجاب انرجی ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے پنجاب کی جیلوں بجلی کی فراہمی کے لئے سولر پینلز نصب کئے جائیں گے۔جولائی 2023 میں سنٹرل جیل لاہور، سنٹرل جیل ملتان، سنٹرل جیل بہاولپور اور ہائی سیکیورٹی جیل ساہیوال سمیت پنجاب کی 22 جیلوں میں شروع ہونے والا یہ منصوبہ 6 ماہ کے عرصے میں پایا تکمیل کو پہنچایا جائے گا۔اس منصوبے کے تمام تر اخراجات کی ادائیگی پنجاب انرجی ڈیپارٹمنٹ کے تحت سالانہ ترقیاتی پروگرام سے کی جائے گی۔اس منصوبے کی تکمیل کے بعد بجلی کے نرخوں 32 روپے فی یونٹ کو کم کر کے 13 روپے فی یونٹ پر لایا جائے گا۔ جس سے 19 روپے فی یونٹ بچت ہوگی۔ پنجاب کی جیلوں میں تقریباً سوا دو ارب بجلی کی مد میں کئے جانے والے اخراجات کو کم کر کے تقریباً ایک ارب پر لایا جا سکے گا۔ اس طرح اس منصوبے کی لاگت کے برابر رقم کو دو سال کے عرصے میں بچایا جا سکے گا۔آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر کا کہنا ہے کہ پنجاب انرجی ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے اس منصوبے کو جلد از جلد پایا تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ اس منصوبے کی تکمیل کے بعد بجلی کے اخراجات میں کمی کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی آلودگی پر بھی قابو پایا جا سکے گا۔
 سولر پینلز

مزید :

علاقائی -