بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)قیمتی جانوں کے تحفظ کے پیش نظر بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری، رواں سال کے دوران 06 لاکھ 29 ہزار 888 موٹرسائیکلسٹ کے خلاف کارروائی کی گئی، سخت کریک ڈاؤن سے ہیڈ انجری کیسز میں نمایاں کمی آئی، بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کیخلاف کریک ڈاؤن کا متعدد ڈاکٹرز کا اظہارِ تشکر کیا۔
، مال روڈ پر 95 فیصد شہریوں نے ہیلمٹ کی پاسداری کرنا خوش آئند ہے، اس حوالے سے سی ٹی او مستنصر فیروز شہر لاہور کو ایکسڈنٹ فری سٹی بنانے میں پرعزم دیکھائی دے رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ موٹرسائیکل چلانی ہے تو ہیلمٹ پہننا لازمی ہوگا، ہیلمٹ قوانین پرسختی کروانے سے ہیڈانجری کیسز کی شرح میں مزید واضح کمی ہوگی، سال 2022 میں ہیڈ انجری کے باعث 222 شہری لقمہ اجل بنے، سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ ہیلمٹ قوانین پر سختی کروانے سے قیمتی جانوں کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے، کینال روڈ، مال روڈ، جیل روڈز، مین بلیوارڈ روڈز سمیت اہم روڈز پر لین لائن کی سختی سے پابندی کروائی جارہی ہے، ہیلمٹ ہاتھ میں پکڑنے، ٹینکی پر رکھنے پر بھی کارروائی ہوگی، کیپٹن(ر) مستنصر فیروز کا مزید کہنا تھا کہ کریک ڈاؤن کا مقصد قیمتی جانوں کو محفوظ بنانا ہے،منعظم ٹریفک کے حصول کیلئے قوانین کی پاسداری کروانے میں سختی کی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -