نامور اداکارہ کنزی ہاشمی بھارتی اداکار کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی

نامور اداکارہ کنزی ہاشمی بھارتی اداکار کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی

  

 لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ کنزہ ہاشمی بھارتی ٹی وی ڈراموں کے اداکار کرن واہی کے ساتھ اسکرین پر جلوہ گر ہوں گی۔کنزہ ہاشمی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں انہیں بھارتی اداکار کے ساتھ سیٹ پر اداکاری کیجوہر دکھاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ن تصاویر کو دیکھ کر قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ کنزہ ہاشمی بھارتی اداکار کرن واہی کے ساتھ کسی پراجیکٹ کا حصہ ہیں اور جلد دونوں اسکرین پر ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گیکرن واہی نے انسٹاگرام پر ایک اداکارہ کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے جس میں اداکارہ کا چہرہ واضح نہیں ہے۔

 تاہم کرن نے اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’ویسے آپ لوگ انہیں جانتے ہیں‘۔اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں مداحوں کی جانب سے بھی یہی اندازہ لگایا جارہا ہے کہ یہ پاکستانی اداکارہ کنزہ ہاشمی ہیں۔

مزید :

کلچر -