سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان کا نشتر ہسپتال کا دورہ
ملتان(وقائع نگار )سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان نے گزشتہ روز اچانک نشتر ہسپتال کا دورہ کیا اس دوران نشتر ہسپتال کے شعبہ ایمرجنسی سمیت مختلف وارڈز کا جائزہ (بقیہ نمبر56صفحہ7پر )
لیا ،اس موقع پر پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راو نے انہیں نئے ایمرجنسی بلاک کے حوالے سے سکیم پیش کی جس کے تحت بیسمنٹ کے ساتھ 6 منزلہ ایمرجنسی ٹاور بنایا جائے گا جبکہ ہسپتال میں 400 بستروں کا اضافہ ممکن ہو گا،اس ایمرجنسی ٹاور میں ریڈیالوجی، لیبارٹری ، آئی سی یو، میڈیکل اینڈ الائیڈ فلور اور آڈیٹوریم شامل ہوں گے جبکہ بیسمنٹ میں پارکنگ بنائی جائیگی جس میں داخلے اور باہر نکلنے کا علیحدہ راستہ ہو گا،جس پر سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان نے رضامندی کا اظہار کرتے ہوئے فوری پی سی ون کی تیاری کے احکامات جاری کئے جبکہ اس موقع پر وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف ، ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر راو امجد ، اے ایم ایس ایڈمن ڈاکٹر علی مہدی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ قبل ازیں سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان نے ڈی ایچ کیو شہباز شریف ہسپتال کا بھی اچانک دورہ کیا جبکہ بعدازاں نشتر برن یونٹ کا جائزہ لینے پہنچے جہاں سے واپس لاہور جاتے ہوئے نشتر 2 کے تعمیراتی کام کی رفتار کا جائزہ لینے کے لئے رک گئے اور بریفنگ کے بعد ضروری ہدایات جاری کی۔