کرس گیل کی دیپکا پڈوکون کیساتھ پرفارم کرنے کی خواہش

کرس گیل کی دیپکا پڈوکون کیساتھ پرفارم کرنے کی خواہش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ممبئی (آن لائن)ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے اسٹار  بیٹر کرس گیل نے بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے ساتھ پرفارم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔کرس گیل  ان دنوں  اپنے ایک گانے 'اوہ فاطمہ' کی تشہیر میں مصروف ہیں جو بھارتی اور جمیکن میوزک کا مکسچر ہے، اس دوران ایک ایونٹ پر انہوں نے بتایا کہ وہ بالی وڈ کی کس اداکارہ کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔کرس گیل نے کہا کہ مستقبل میں اگر مجھے بالی وڈ میں کسی میوزک البم میں کام کرنے کا موقع ملا تو میری خواہش ہے کہ اس میں میں دیپیکا پڈوکون کے ساتھ پرفارم کروں، میں دیپیکا سے ملاقات کرچکا ہوں، وہ ایک قابل اور اچھی خاتون ہیں۔اس کے علاوہ کرس گیل نے  بتایا کہ ان کی میوزک میں دلچسپی عالمی وبا کووڈ 19کے دوران لاک ڈاؤن میں بڑھی۔کچھ وبا کے دنوں میں شروع ہوا۔
 جب ہم اپنے گھروں تک محدود تھے، میرے ایک دوست نے مجھ سے کہا کہ چلیں ساتھ میں ایک گانا بناتے ہیں، وہ میرے گھر آئے اور ہم نے گانا کمپوز کیا، میں اس جانب متوجہ ہوا اور اس کی بہترین چیز یہ تھی کہ جمیکا میں لوگوں نے گانے کو پسند کیا۔انہوں نے بتایا کہ پھر ایک اور گانا تیار کیا جس کے بعد یہ سلسلہ شروع ہوا تو گھر پر ہی اسٹوڈیو بنالیا اور میوزک انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے دوستوں کے ساتھ کام کیا۔کرس گیل کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے کرکٹ کیرئیر کے دوران کسی بھی موقع پر یہ نہیں سوچا تھا کہ وہ میوزک انڈسٹری کا حصہ بن جائیں گے۔#/s#