افواج پاکستان ملکی سرحدوں کی محافظ ہے، شرافت علی گوگا نقیبہ
لاہور (سٹی پورٹر) سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری شرافت علی گوگا نقیبہ نے گزشتہ روز 180 ایچ ماڈل ٹاؤن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ افواج پاکستان ملکی سرحدوں کی محافظ ہے ملکی بقاء اور سلامتی کی ضامن ہے۔ دفاع وطن کے لیے افواج پاکستان اور شہداء کی عظیم قربانیوں نے نئی تاریخ رقم کی ہے۔ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ سانحہ 9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جس طرح فوجی اور قومی تنصیبات اور شہداء کے مجسموں کی بے حرمتی اور انکو جلایا گیا اور ملک کو ناقابل تلافی نقصان پنچایا پوری قوم 9 مئی کے واقع پر رنجیدہ ہے چوہدری شرافت علی گوگا نقیبہ نے مزید کہا ملک دشمن قوتوں کے آلہ کار کسی رعایت کے مستحق نہیں ہے ریاست اپنی زمہ داری پوری کرے مٹھی بھر ملک دشمن عناصر کو نشان عبرت بنایا جائے۔